عمران خان خوفزدہ کیوں؟ مریم نواز نے بتا دیا

جس دن نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو عوام کا ایک جم غفیران کے ساتھ ہوگا اور نالائق اعظم کو ایوان وزیراعظم سے نکال باہر کرے گا

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان، نواز شریف اور مجھ سے اس لیے ڈرتا ہے کیونکہ وہ نالائق اعظم اور یوٹرن اعظم ہے۔ امریکہ پہنچنے پر اس کے استقبال کو دیکھ کر صاف پتہ چل رہا ہے کہ اس کے دورہ کو امریکہ میں کوئی پذیر حاصل نہیں ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ جس دن نواز شریف جیل سے باہر آئیں گے تو عوام کا ایک جم غفیران کے ساتھ ہوگا اور نالائق اعظم کو ایوان وزیراعظم سے نکال باہر کرے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف اور میری عوام میں مقبولیت سے عمران خان خوفزدہ ہیں اور اسی لیے وہ جیل میں قید بے گناہ نواز شریف پر غیراخلاقی پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept