اوریا مقبول جان کا وزیراعظم کے متعلق سنسنی خیزانکشاف

امریکہ دورہ سے قبل میانوالی میں نیمل یونیورسٹی کے افتتاح پر قادیانی طالبعلموں نے خصوصی طور پر وزیراعظم سے ملاقات کی تھی

اوریا مقبول جان نے وزیراعظم عمران خان کے متعلق سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ پر جتنے بڑے ہجوم سے خطاب کیا ہے کہ اس ہجوم میں شرکت کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد قادیانیوں کی تھی اور ان قادیانیوں ہی نے اتنے بڑے ہجوم کو جمع کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اوریا مقبول جان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دورہ پر روانہ ہونے سے قبل میانوالی میں نیمل یونیورسٹی کے افتتاح پر ربوہ کے قادیانی طالبعلموں نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمرا ن خان سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں انہیں قادیانی قیادت کی جانب سے یہ اہم پیغام دیا گیا تھا کہ دورہ امریکہ کے دوران ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept