سنگین غداری کیس، سماعت 22 اگست تک ملتوی

مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے کی

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے وزارت قانون کی درخواست پر 22 اگست تک کا وقت دے دیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آئین شکنی کیس کی سماعت جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی عدالت نے کی۔ وزارت قانون کے حکام نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے 6 وکلاء کا پینل بنانے کے لیے خطوط لکھے ہیں، تین نے جواب نہیں دیا۔ جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا کہ اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ سیکرٹری قانون نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جائے کہ بہتر وکلاء کا پینل بنا سکیں۔جسٹس طاہرہ صفدر نے استفسار کیا آپ کو مزید کتنا وقت چاہیے؟ سیکرٹری قانون نے کہا کہ ہمیں عیدالاضحی تک کاوقت دے دیں۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept