وزیراعظم کا دورہ امریکا ناکام، سراج الحق کا بڑا انکشاف

سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بغیر وزیراعظم کا دورہ امریکہ ناکام رہے گا

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے بغیر وزیراعظم کا دورہ امریکا ناکام رہے گا، افغانستان سے امریکی انخلا اور وہاں پرامن نظام پاکستان کی ضرورت ہے ۔

ہمیں کسی امریکی گیم کا حصہ نہیں بننا چاہیے،ہمارے ہر حکمران نے امریکا پر اعتماد کیا مگر اس نے ہر بار دھوکہ دیا،امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو مشکل وقت میں اکیلا چھوڑ کر ہمارے لیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ،وزیراعظم جانے سے پہلے مشاورت کرتے تو ان کو زیادہ عزت ملتی ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept