وزیراعظم کا حافظ سعید کے حوالے سے بڑا اعلان

حافظ سعید کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کی آزاد عدلیہ نے کرنا ہے، ہماری حکومت کسی مسلح تنظیم کو ملک میں آپریٹ نہیں کرنے دے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کی آزاد عدلیہ نے کرنا ہے، ہماری حکومت کسی مسلح تنظیم کو ملک میں آپریٹ نہیں کرنے دے گی۔

امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں وزیر اعظم سے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کے حوالے سے امریکی تحفظات کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی طرح ہمارے پاس بھی آزاد عدلیہ ہے اور وہی ان کا فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ حافظ سعید کو گزشتہ دنوں گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے ذمہ دار کو 10 سال کی محنت اور بہت سے پریشر کے بعد پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept