سول ایوی ایشن کا ملازمین کیلئے اہم اقدام

ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا، ڈی جی کی جانب سے نو ٹیفیکشن جاری کردیا گیا

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کیلئے اہم اقدام کا اعلان کردیا، ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا، ڈی جی کی جانب سے نو ٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے ملازمین کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، ڈی جی سی اے اے کی زیر صدارت ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ادارے کے ملازمین کو یکساں ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس کے لئے کیا گیا، فیصلے کے مطابق جناح انٹرنیشنل ،والٹن لاہور ،حیدراباد ،ملتان اور دیگر ائیر پورٹس پر جاری ہاؤس الاؤنس کا پچاس فیصد اور پانچ فیصد مینٹنس ملازمین کو دینا ہوگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept