وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی کی سمری کے علاوہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترامیم پر بھی غور کیا جائیگا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اور یہ آج کل یعنی مورخہ 30 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا، اس اجلاس میں اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ انٹرٹینمنٹ اور تحائف فنڈ ختم کرنے سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں ایم ڈی پاسکو کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترامیم پر بھی غور کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹریٹ سے متعلق بھی رولز آف بزنس میں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ ایم ڈی نیکا کی تعیناتی کی سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی اور متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ کے سی ای او کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept