سمجھوتہ ایکسپریس، فواد چوہدری اور شیخ رشید آمنے سامنے آ گئے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ ریلوے کے وزیر نہیں کر سکتے

سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ، وفاقی ویر فواد چوہدری اور شیخ رشید آمنے سامنے آ گئے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ ریلوے کے وزیر نہیں کر سکتے۔ اس معاملے پر فیصلہ وزارت خارجہ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ابھی تک سمجھوتہ ایکسپریس کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی زیر بحث نہیں آیا، دیکھنا ہوگا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے سے فائدہ ہو گا یا نقصان۔خیال رہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے فواد چودھری کے بارے میں کہا تھا کہ دوسری وزارتوں میں منہ مارنا ان کی عادت ہے، انہیں سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، بیان پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept