بلاول مرد ہے، والد کی تصدیق

کل بھی کہا کہ مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے،ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول کے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بلاول کے مرد ہونے کی تصدیق کر دی۔

ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا کہ مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے،ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا، اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept