پی آئی اے کا کرائے کی کرنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرائے، جرمانے اور ٹیکس اب امریکی ڈالرز میں مقرر کیے جائیں گے

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن سمیت تمام نجی ائیرلائنز نے اپنے کرائے امریکی ڈالرز میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے شعبہ مارکیٹنگ کے ایک مراسلے کے مطابق پی آئی اے کے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کے کرائے، جرمانے اور ٹیکس اب امریکی ڈالرز میں مقرر کیے جائیں گے۔ یعنی جس روز مسافر ٹکٹ خریدنے جائے گا یا آن لائن ٹکٹ خریدے گا، اس روز مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح تبادلہ کے مطابق اس سے پاکستانی روپوں میں کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اس طرح پی آئی اے اور تمام نجی ائیرلائنز کے ٹکٹوں کی شرح پاکستانی روپوں میں مستحکم نہیں رہی بلکہ جوں جوں روپے کی قدر کم ہوتی جائے گی، اسی تناسب سے فضائی کمپنیوں کے کرائے کی شرح ازخود بڑھ جائے گی۔ پی آئی اے کے مراسلے کے مطابق 12 اگست سے کرائے کو ڈالر کی شرح میں وصول کرنا شروع کردیا جائے گا جبکہ کھاتوں میں اس کا اندراج امریکی ڈالرز میں ہوگا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept