نواز شریف کی بغاوت، اندرونی کہانی منظر عام پر

امریکہ سے بغاوت میں پہل سابق صدر آصف علی زرداری نے روس اور چین کے دورے کر کے کی تھی

سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن سلیم صافی نے اپنے کالم میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بغاوت کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سابق دور میں نوازشریف نے چین اور روس سے رابطوں میں تیزی لا کر اور سی پیک منصوبہ شروع کر کے امریکہ کے خلاف بغاوت کر دی تھی جس پر پاکستان اور امریکہ کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور سفارتی محاذ پر رابطوں کا بھی فقدان پایا جاتا تھا۔

سلیم صافی نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ امریکہ سے بغاوت میں پہل سابق صدر آصف علی زرداری نے روس اور چین کے دورے کر کے کی تھی۔ میاں نوازشریف نے ان معاملات کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف سی پیک منصوبہ شروع کیا بلکہ روس کے ساتھ دیرینہ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے قدم اٹھایا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept