موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لئے زہر قاتل

موجودہ حکومت 20 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایک بار پھر زیادتی کی مرتکب ہورہی ہے

کار ایسوسی ایشن جاپان نے عمران خان حکومت کی پالیسیوں کو اوورسیز پاکستانیوں کے لئے زہر قاتل قرار دے دیا، کار ایسوسی ایشن جاپان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت میں 20 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایک بار پھر زیادتی کی مرتکب ہورہی ہے۔

کار ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان گاڑیوں کی درآمد سے سالانہ 100 ارب روپے کا ریونیو ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں حاصل کرتا ہے تاہم موجودہ حکومت نے قوانین میں اس طرح کی پیچیدگیاں اور تبدیلیاں کیں جس سے اوورسیز پاکستانی گاڑیاں بھجوانے سے قاصر ہوگئے ہیں کیونکہ اکثر گاڑیاں باہر سے اوورسیز پاکستانی بھجوایا کرتے تھے جبکہ ڈیوٹی ان کے اہل خانہ پاکستان سے ہی ادا کردیا کرتے تھے۔

اس طرح پاکستان میں اعلی معیار کی بہترین اور ماحول دوست گاڑیاں آنے لگین تھیں تاہم اب موجودہ حکومت نے اس سہولت پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے جس پاکستانی کی طرف سے گاڑی بھجوائی جارہی ہے اسی کے بینک اکاونٹ سے ڈیوٹی کی رقم بھجوانے کی شرط بھی عائد کردی ہے جس کے سبب اب35ہزار سالانہ گاڑیوں کی تعداد1 ہزار سالانہ سے بھی کم ہوگئی ہے۔حکومت کو 100 ا رب ڈیوٹی کی مد میں ملنے والی رقم بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی درآمد کے سلسلہ میں سابقہ دور حکومت کی پالیسیوں کو بحال کیا جائے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept