عیدالاضحیٰ؛مریم نوازاورحمزہ شہبازپرملاقاتوں کی پابندی

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازاورحمزہ شہباز پرسیاسی قائدین اورکارکنان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی

عیدالاضحیٰ پرپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازاورحمزہ شہباز پرسیاسی قائدین اورکارکنان سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی تاہم دونوں سیاسی شخصیات کواپنے اہل خانہ سے ملاقاتیں کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس کو عید الاضحیٰ پر اپنے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ان رہنماؤں کو عید پر صرف قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اجازت ہو گی، البتہ یہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے نہیں مل سکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نیب نے قیدیوں کے لیے یہ انتظامات کیے ہیں تاکہ قیدی عید پر اپنے اہل خانہ سے مل سکیں۔ نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو عید کے موقع پر بیرکوں میں نہیں رکھا جائے گا، مرد قیدیوں کے لیے نمازِ عید ادا کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے عید کے موقع پر ملزمان کو مٹھائی، شیر خرما اور دیگر پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept