آصفہ اور بختاور کا حکومت پر خوفناک الزام

یہ وزیراعظم عمران خان کون سی مدینہ کی ریاست ہے جہاں ایک مسلمان نماز کی ادائیگی کے حق سے محروم ہے

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور نے حکومت پر خوفناک الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کے حکم پر ہمارے والد کیساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انتقام کی سیاست کر رہے ہیں وزیراعظم کے حکم پر جیل انتظامیہ ہمارے والد کو بے جا تنگ کر رہے ہیں یہاں تک کہ ہمارے والد کو آج عید کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔ آصفہ اور بختاور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے والد کی طبیعت پہلے ہی ناساز ہے اور اوپر سے جیل انتظامیہ ان پر دباؤ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے پینے اور ان کو باراک میں تنگ کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کا مدینہ ہے کہ جہاں ایک مسلمان نماز کی ادائیگی کے حق سے محروم ہے، یہ عمران خان کا مدینہ ہے کہ جہاں ایک عورت کو رات 12 بجے ہسپتال کے بستر سے کھینچ کر جیل لے جایا جاتا ہے۔جیل حکام نے فریال تالپور کی فیملی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی، آج عید کا دن ہے اور ہم ابھی تک فریال تالپور سے ملاقات نہیں کرپائے، عید کے موقع پر ہر قیدی کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرے، عید کے موقع پر ملنے کی درخواست کو آج تیسرا دن ہے کہ وہ التواء کا شکار ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept