سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان احمد خان سمیت ٹھٹھہ کے پہاڑی اور کوہستانی علاقوں میں محسوس کیے گئے

اندرون سندھ کے شہروں جامشورو اور ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس، زلزلہ جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ محکمہ موسمیات اسلام آباد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان احمد خان سمیت ٹھٹھہ کے پہاڑی اور کوہستانی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلہ کی شدت 4.1 تھی جو کوٹری ویسٹ سے 52 کلومیٹر کے فاصلے پر ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر جامشورو فرید الدین کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept