وزیراعظم کا اچانک پمز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

کراچی کے شہریوں کوکئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا، پرانے مسائل کے حل کیلئے جامع پیکیج تشکیل دینے میں مصروف ہے

وزیراعظم عمران خان عید الاضحی پر چھٹی والے روز اچانک پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی، اس دوران مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ نے وزیر اعظم کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کوکئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا، وفاقی حکومت کراچی کے دہائیوں پرانے مسائل کے حل کیلئے جامع پیکیج تشکیل دینے میں مصروف ہے۔وزیراعظم نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا، سوشل میڈیا پیغام میں عمران خان نے کراچی کے شہریوں کیلئے اصلاحاتی پیکج جلد لانے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے عید اور 14 اگست کے موقع پر کراچی کیتمام ارکان اسمبلی کوعوام کی ہر ممکن مدد اور تعاون کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعظم عمران کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا، ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت ایک جامع اصلاحاتی پیکج تشکیل دینے میں مصروف عمل ہے جس سے مسائل ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept