عیدالاضحیٰ:دوسرا دن؛قربانیوں کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب کراچی میں شدید بارشوں کے بعد جانوروں کی قربانی اور مختلف علاقوں میں آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

پہلے روز کی آلائشیں مکمل طور پر نہیں اٹھائی گئیں جس کے باعث بدبو کے بھبکوں نے شہریوں کو مصیبت میں ڈال دیا جبکہ آلائشیں اور صفائی ستھرائی کرنے والا عملہ غائب ہے۔ بارش کے بعد کیچڑ سے نشیبی علاقوں کی حالت اور بھی بدتر ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept