وزیراعظم یوم آزادی کہاں منائیں گے ،بڑی خبرآگئی

کھوج نیوزذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان یوم آزادی آزادکشمیر میں منائیں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے

وزیراعظم یوم آزادی کہاں منائیں گے،بڑی خبرآگئی،کھوج نیوزذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان یوم آزادی آزادکشمیر میں منائیں گے جہاں وہ قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم عمران خان چودہ اگست کی صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے، اس موقع پر کئی وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے اور وہاں آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept