شہبازشریف کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی رپورٹ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران اپنے بھائی کو گزشتہ روز مریم نواز اورحمزہ شہباز سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کی

شہبازشریف کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی رپورٹ، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراورمسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمد شہبازشریف نے کوٹ لکھپت میں جیل میں اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ دونوں بھائیوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ میاں برادران نے دوپہر کا کھانا بھی مل کرکھایا۔

اس دوران شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے عید بھی ملی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران اپنے بھائی کو گزشتہ روز مریم نواز اورحمزہ شہباز سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے صدر کو ہدایت دی کہ سیاسی صورتحال پر نظر رکھی جائے اور پارٹی کارکنان کو متحرک کیا جائے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept