جشن آزادی منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

وفاقی دارالحکومتوں میں سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور بازاروں و شاہراوں کو بھی سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا

ملک بھر میں جشن آزادی منانے کے لئے تیاریاں اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، بچوں نے جشن آزاد ی کی خوشیاں منانے کے لئے اپنے اپنے گھروں کے صحت اور کمروں میں جھنڈیاں سجانے کے ساتھ ساتھ یوم آزادی پر پہنے کے لئے خصوصی لباس بھی تیار کروا رکھے ہیں۔

وفاقی دارالحکومتوں میں سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور بازاروں و شاہراوں کو بھی سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیا۔ بازاروں میں جگہ جگہ سٹال لگا دیئے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم کی ٹوپیاں، بیجز، ماسک سمیت دیگر اشیاء کی خریداری خوب زور و شور سے جاری ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر کشمیری پرچم بھی نمایاں ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور عنقریب ہندوستان کے مظالم سے کشمیری بھائیوں کی آزادی کا جشن بھی منایا جائے گا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept