وزیراعظم عمران خان مودی پر سبقت لے گئے

چین، سڈنی، فرانس، روس اور برطانیہ کے اخبارات میں وزیراعظم کو بیان ہیڈ لائنز میں شائع کیا گیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر ایک بار پھر سبقت لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے بیان میں مودی کو موجودہ ہٹلر قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ ہٹلر سے کیا تھا۔ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے مودی کے نظریے کو ہٹلر کے نازی نظریے سے تشبیہ دی اور عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا تھا کہ کیا دنیا خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ اس بیان کو عالمی اخبارات میں بھرپور کوریج مل رہی ہے۔ چین کے بڑے اخبارات میں سے ایک مورننگ پوسٹ نے سرخی لگائی، وزیر اعظم پاکستان نے کہا مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات”پر عالمی خاموشی ”ہٹلر کو داد دینے“ کے مترادف ہیں۔

سڈنی مورننگ ہیرالڈ نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کا جبری انضمام نازی ازم جیسا ہے۔ فرانسیسی اخبار لی موندے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا مقبوضہ کشمیر کی ”صورتحال سے ایک بار پھر نازی ازم جڑ پکڑ رہی ہے“ روسی خبر ایجنسی نے وزیر اعظم کے بیان کے اس حصے کی ہیڈ لائن لگائی جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کو نازی نظریے سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے بھی لکھا کہ عمران خان نے بھارتی اقدام کو نازیوں سے تشبیہہ دی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept