شاہ محمود قریشی نے اسلام فوبیا کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

ناروے میں مسجد پر حملہ کی ناکام کوشش پاک ایئر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے حملہ آور کو پکڑ کر قیمتی جانیں بچائیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامو فوبیا کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام فوبیاکے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ناروے میں مسجد پر حملے کی ناکام کوشش کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر محمد رفیق نے ناروے میں حملہ آور کو دبوچا اور قیمتی جانیں بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد رفیق نے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کیا اور ایک اور کرائسٹ چرچ واقعہ ہونے سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم محمد رفیق کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر خارجہ نے بتایا کہ جس وقت حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوا اس وقت لوگ عید کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے، ایک پاکستانی کی نے ہمت سے حملہ آور کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں پر حملے انتہائی قابل مذمت اور قابل تشویش ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے واقعات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept