اگلا سیاسی منظر نامہ کیا ہوگا، صحافی سہیل وڑائچ نے بتا دیا

سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے جا رہی ہیں

اگلے سیاسی منظر نامہ کے حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اپوزیشن جماعتیں موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے جا رہی ہیں۔

سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ دونوں اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوان میں اجتماعی طور پر استعفیٰ دے کر حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کے لئے لاک ڈاؤن کرنے کے لئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف لاک ڈاؤن اور مارچ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت ایک تو قائدین سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک کے معاشی حالات دن بدن ابتر صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept