وزیر خارجہ کا دورہ چین، کامیاب یا ناکام، کھوج رپورٹ

لداخ کے حوالے سے ہمارے بھی بھارت کے ساتھ کچھ معاملات ہیں، لیکن چین نے سی پیک منصوبہ پر حکومت پاکستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ دنوں چین کا دورہ کیا اور کشمیر کے مسئلہ پر چین سے مدد بھی طلب کی جس پر چین نے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے کی وضاحت کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کا کہنا ہے کہ لداخ کے حوالے سے ہمارے بھی بھارت کے ساتھ کچھ معاملات ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن چین نے سی پیک منصوبہ پر حکومت پاکستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبہ پر ہمارے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کا خفیہ رکھا جانا تھا لیکن عمران خان نے آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے حصول کے لئے ان کی تمام شرائط مانتے ہوئے آئی ایم ایف کو سی پیک منصوبہ کے متعلق تمام تفصیلات فراہم کر دی ہے۔

اس کے لئے ہم اظہار تشویش ہے سی پیک منصوبوں کے دستاویزات کو خفیہ رکھا جانا تھا لیکن موجودہ حکومت نے قرض کے حصول کے لئے ان دستاویزات کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept