مریم نواز کو زیر حراست بھی دھمکیاں

مسلم لیگ ن کی اہم قیادت نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو نیب کی حراست میں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی اہم قیادت نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو نیب کی حراست میں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ کھوج نیوز ذرائع پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم قیادت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کہا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے مزید کوئی ویڈیو منظر عام لانے کی کوشش کی یا اس کے علاوہ حکومت کے خلاف کوئی اور اقدام اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

قیادت کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت ن لیگی قائدین سمیت کارکنان سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جبکہ ہمارے لیڈر میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزاد ی مریم نواز نے کیسوں سے نمٹنے کے لئے خود گرفتاری دی تھی اگر میاں نوازشریف اور مریم نواز کو کسی بھی کسی کا ڈر یا خوف ہوتا تو کبھی گرفتاری کے لئے واپس پاکستان نہ آتے۔

انہوں نے کا کہ مریم نواز عمران خان نیازی حکومت کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں وہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور اپنے والد میاں نواز شریف کو بچانے کے لئے تمام حربے استعمال کر رہی ہیں مریم نواز کی جارحانہ پالیسیوں سے وزیراعظم کو ڈر ہے کہ کہیں مریم نواز ان کی سیٹ پر نہ آ کر بیٹھ جائیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept