شاہ محمود نے کشمیریوں کا موقف واضح کر دیا

پاکستان آج اپنا یوم آزادی نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہا ہے۔ کل یوم سیاہ منائیں گے

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی اگر جاننا چاہتا ہے کشمیریوں کا موقف کیا ہے تو کرفیو ختم کرے اور دیکھ لے پھر کشمیری کیا چاہتے ہیں۔ وہاں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے گونجیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مودی سرکارنے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا مذموم اقدام اٹھایا۔ پاکستان آج اپنا یوم آزادی نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منا رہا ہے۔ کل یوم سیاہ منائیں گے۔ کیا مقبوضہ وادی میں خوشحالی کرفیو کے سائے میں آئے گی۔

ڈی چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل سے کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھائیوں کو مودی حکومت نے جابرانہ اقدام سے دنیا سے منقطع کر رکھا ہے۔ وہاں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت ہے۔ ادویات ناپید ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept