پیپلز پارٹی کا حکومت پر سنگین الزام

فریال تالپور کو رات گئے جیل منتقل کرنا اور آصف علی زرداری کا نماز عید کی اجازت نہ دینا حکومت کا جانبدرانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر اور ترجمان سید حسن مرتضی کا حکومت پر سنگین الزام، انہوں نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت اپوزیشن سے جو رویہ اختیار کئے ہوئے ہے دنیا کی کوئی حکومت ایسا رویہ نہیں رکھتی، فریال تالپور کو رات گئے جیل منتقل کرنا اور آصف علی زرداری کا نماز عید کی اجازت نہ دینا حکومت کا جانبدرانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی کا کہنا  تھا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک کے مفادمیں اقدامات کئے ہیں، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے ساتھ ہونے والے سلوک دنیا دیکھ رہی ہے اور ہر طرف سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،عمران نیازی نے ہمیشہ غیر جمہوری اقدامات کئے ہیں، جس وجہ سے عوام انہیں غیر جمہوری وزیراعظم قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپاٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی بالادستی کے لئے کردارادا کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے مسائل حل ہوں لیکن حکمران مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہورہی ہے، تحریک انصاف کو عوام نے مسترد کردیا ہے، جب سے عمران خان اقتدار میں آئے ہیں معیشت بد سے بدتر ہوگئی ہے، عوام کوسنسر شپ قبول نہیں ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept