شیخ رشید کا کشمیریوں کے حق میں بڑا بیان

مقبوضہ کشمیر رہنے والوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا مرنا ،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کشمیریوں کے حق میں بڑا بیان، انہوں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم تقریروں، تصویروں اورقرارداوں تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ آپ کی عملی مدد کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ بھارت نے ڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کردیا ہے ،جس دن کشمیر سے کرفیو اٹھا ،اس دن دنیا کو پتا لگے گا کہ کشمیری  کس جوش و ولولے سے نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جو کچھ کرنا تھا کردیا ہے،اس نے فوج اتار دی ہے، غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں آزاد کشمیر جائوں گا ،راولاکوٹ اور مظفر آباد سمیت دیگر جگہوں پر، جو میرے اپنے علاقے ہیں،ان کا دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں کشمیریوں کو خاص طور پر مقبوضہ کشمیر رہنے والوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا مرنا ،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept