زیر حراست مرنے پر ذمہ دار کون؟ زرداری نے بتا دیا

مجھے عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی‘ عدالت کی اجازت کے باوجود میری بیٹی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا گیا

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر میں زیر حراست مر گیا تو اس کی تمام ذمہ داری احتساب بیورو اور عمران حکومت پر ہوگی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ناساز ہے میرا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی گئی۔ عدالت کی اجازت کے باوجود میری بیٹی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا گیا عرفان منگی یہاں تو ان سے پوچھوں گا کہ یہ کونسی اسلامی ریاست ہے۔

زرداری کا مزید کہنا تھا مجھ پر لگائے گئے الزامات سراسر غلط ہیں میں نے کوئی کرپشن نہیں کی میں اگر زیر حراست مرا تو اس کی ذمہ دار عمران حکومت اور احتساب بیورو (نیب) ہوگی کیونکہ میں ایک بیمار آدمی ہوں اور مجھے کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی بلکہ مجھے مختلف حربوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept