امریکہ کا اشارہ، آئی ایم ایف نے مزید شرائط عائد کر دیں

پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ضروری‘ بینکاری کے نظام درست کرنے کے ساتھ ساتھ خود کش دھماکوں کو ختم کرنا ہوگا

امریکہ کا اشارہ ملتے ہی آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے لئے مزید شرائط عائد کر دی ہیں جس سے وزیراعظم عمران خان پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نمائندہ پاکستان ماریا ٹریریسا نے کہاہے کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا ضروری ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ نے چند پالیسی احکامات پیش کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بینکاری کے نظام درست کرنا اہم ہے۔کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ خود کش دھماکوں کو ختم کرنا اہم ہے،دہشت گردی کو قابو کرنا ضروری ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ اگر پالیسیوں پر عمل درآمد نہیں ہوگا تو قرضہ نہیں ملے گا۔پاکستان میں مالیاتی استحکام کے خلاف مزاحمت کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبوں کو اضافی وسائل پیدا کرنے ہیں۔صوبوں کو ٹیکس محاصل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین سے قرضہ لینے کی کوئی خاص شرط نہیں ہے۔پاکستان کا مجموعی قرضہ ایک حد میں رہنا چاہیے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept