حسین نواز کی خاموش سفارتکاری، بڑی خبر آگئی

مجھے پاکستان سے باہر 20سال ہوگئے ہیں اور میرے بھائی کو پاکستان سے باہر 26 سال ہو چکے ہیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے نواز شریف کی رہائی کیلئے پس پردہ ڈیل کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے یامیرے خاندان کے کسی فرد سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت میرے خاندان کے اکثر لوگوں کو تو انہوں نے پہلے ہی جیل میں ڈال دیا ہے، اگر کوئی ڈیل ہونے جا رہی ہوتی تو کیا اس قسم کے رویے ہوتے؟ جو ویڈیو اس وقت ریلیز کی گئی ہے،نواز شریف کی سزا کو کالعدم کرنے کیلئے وہی کافی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نواز شریف کی رہائی کے لئے پس پردہ ڈیل کی بات چلنے سے متعلق سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان سے باہر 20سال ہوگئے ہیں اور میرے بھائی کو پاکستان سے باہر 26 سال ہو چکے ہیں، اور ہم یہاں پر اپنا کام کرتے رہے ہیں اور بہت محنت سے اپنا کام کرتے رہے ہیں اور رزق حلال کماتے رہے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept