مسلہ کشمیر کیسے حل ہوگا،مشال ملک نے بتادیا

مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے

مشال ملک نے اقوام متحدہ کو بتادیا کہ مسلہ کشمیر کیسے حل ہوگا،کھوج نیوزذرائع کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ مشال ملک نےلاہور میں وحدت روڈ پر ایک نجی کالج میں کشمیر پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ امید کرتے ہیں سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں اور نہ ہی کبھی بن سکتا ہے، نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر اجاگر کریں اورکشمیر کی صورتحال پر یو این او کو زیادہ سے زیادہ ای میلز بھیجیں۔ مشال ملک نے مزید کہا کہ نہتے کشمیری ڈٹ کر بہادری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، کشمیری کبھی بھارتی مظالم سے ڈر کر اپنے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept