عمران خان سفر کوفہ پر روانہ، دوست صحافی کی نئی منطق

ریاست مدینہ کا بنیادی پتھر انسان سازی ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے شہریوں کی کردار سازی کی ضرورت ہے

سینئر تجزیہ کار اور وزیراعظم کے دوست صحافی حسن نثار نے عمران خان کے متعلق نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مدینہ کی بجائے سفر کوفہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔

حسن نثار کے مطابق ریاست مدینہ کا بنیادی پتھر انسان سازی ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے شہریوں کی کردار سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو یہاں تک پہنچانے میں اشرافیہ کا حصہ سب سے زیادہ ہے، البتہ اسکو نچوڑنے میں عام شہریوں نے بھی حصہ ڈالا مگرمچھوں نے بڑے بڑے ٹکڑے اتارے، مردار خور گِدھوں نے ذرا چھوٹی بوٹیاں اور کوؤں نے مزید چھوٹی بوٹیاں نوچی ہیں،ملک اگر اٹھ گیا تو اس میں بھی اشرافیہ کا کمال نہیں ہوگا عام شہری کا حصہ ہوگا۔

حسن نثار نے کہا کہ تاریخ میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے وہ کام لمحوں میں کردیئے جو صدیوں نہیں ہوسکے تھے، کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب قدرت کے انتقام کا انجام دنیا دیکھے گی، بھارت کے بہت سے ٹکڑے پائپ لائن میں ہیں،مقبوضہ کشمیر سے خالصتان تک اور ناگالینڈ، آسام، اروناچل پردیش اور بہار سمیت کئی علاقوں میں آزادی کیلئے لاوا پھوٹ پڑا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept