سپہ سالار برقرار، کتنے ترقی سے محروم، کون کون بے قرار

موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے کم و بیش 17 اعلیٰ فوجی افسران ترقی سے محروم رہ گئے ہیں

پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد متعدد فوجی افسران کی ترقی رک گئی جبکہ بڑے عہدوں پر ترقی کے منتظر بہت سے فوجی افسران بے چین اور برقرار ہوگئے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق فوج میں موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے کم و بیش 17 اعلیٰ فوجی افسران ترقی سے محروم رہ گئے ہیں۔ جن میں قابل ذکر افسران میں پہلے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ہیں جو اس وقت سٹریٹجک کمانڈ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں اور بھارت میں بطور ملٹری اتاشی کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔

دوسرے نمبر پر نہایت ہی اہم عہدے پر فائز موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ہیں۔ اس سے قبل وہ کمانڈر ٹین کور راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی اور چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept