ویڈیو سکینڈل ذمہ دار مریم نواز، شہباز شریف کا نیا پنڈورا باکس

مریم نواز نے کہا کہ جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی ہے

مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے حج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پر بیان دیتے ہوئے سارا ملبہ مریم نواز پر ڈال کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو سکینڈل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم کی روشنی نے ایف آئی اے نے ویڈیوسکینڈل پررپورٹ تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے شہبازشریف اورمریم نواز سے تفتیش کی، شہبازشریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا جب کہ مریم نواز نے ناصر بٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔ ویڈیو سکینڈل کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی اور تاحال تفتیش جاری ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept