سعودی پرنس نے عمران خان کو فون کیوں کیا؟

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی

سعودی پرنس نے عمران خان کو فون کیوں کیا؟ رپورٹ منظرعام پرآگئی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔  دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept