اسلام آباد میں عوامی عدالت لگانے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ طے کیا جائے گا، عوام کی عدالت اسلام آباد میں ہی سجے گی

اسلام آباد میں عوامی عدالت لگانے کا اعلان، مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد جانے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ طے کیا جائے گا، عوام کی عدالت اسلام آباد میں ہی سجے گی۔  احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت کرپشن کو سیاسی نعرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم پر قرضوں کا الزام لگانے والوں نے 7600 ارب کا قرضہ لیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت اسلام آباد میں ہی سجے گی۔ اسلام آباد جانے کے لیے چارٹر آف ڈیمانڈ طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کے پاس اکثریت تھی ہمیں وہاں پر ناکام بنایا گیا۔ دباؤ کے تحت ضمیر کو فروخت کرنے والوں کو معافی نہیں ملے گی۔ لیگی رہنما نے بتایا کہ چودہ اگست کو تقریب کے دوران شہباز شریف کو چوٹ لگی تھی، ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا تھا، 29 اگست کو سربراہان شریک ہونگے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept