عمران خان حکومت کا بڑا سکینڈل جلد منظر عام پر ہوگا، حامد میر کا انکشاف

وزیراعظم ایک جگہ افتتاح کرنے گئے تووہاں پہلے سے موجود کسی اورہاؤسنگ سوسائٹی پر بینرزلگا کر سنگ بنیاد رکھوا دیا گیا

سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا بڑا سکینڈل جلد منظر عام پر ہوگا، وزیراعظم ایک جگہ افتتاح کرنے گئے تووہاں پہلے سے موجود کسی اورہاؤسنگ سوسائٹی پر بینرزلگا کرسنگ بنیاد رکھوا دیا گیا، عمران خان کے جاتے ہی بینرزاتار دیے گئے۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ ایک جگہ پر وزیراعظم نے افتتاح کیا اور وہاں سے وہ گئے توانہوں نے بینرزاتار دیے، معلوم ہوا کہ یہاں پہلے سے ہی کسی اور نام سے ہاؤسنگ اسکیم کا کام جاری ہے، وہاں کچھ مکانات بھی تعمیر تھے، عمران خان کو وہاں لے جاکر دھوکا دیا گیا، عمران خان کے ساتھ ایسا ان کے بہت قریبی آدمی نے کیا ہے۔تھوڑے دنوں میں یہ اسکینڈل سامنے آجائے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept