عمران ٹرمپ رابطہ، کشمیر کے علاوہ شکیل آفریدی مسئلہ پر بریک تھرو

شکیل آفریدی کو پشاور سینٹرل جیل سے ساہیوال جیل منتقل کیا گیا جس پر متعلقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا کے بعد ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے عمران خان سے رابطہ، مسئلہ کشمیر کے علاوہ امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالہ سے بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی جاسوس ڈاکٹر شکیل آفریدی کے اہل خانہ نے ان سے اْمیدیں وابستہ کر لی ہیں۔ جیل حکام نے اس ہائی پروفائل قیدی کے لیے قواعد و ضوابط نرم کر دیئے ہیں۔ شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ واشنگٹن کے بعد شکیل آفریدی کے بارے میں جیل حکام کے رویوں میں تبدیلی محسوس کی گئی۔ انہوں نے یہ بات شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی اور دیگر اہلخانہ کے حوالے سے بتائی۔ شکیل آفریدی کو پشاور سینٹرل جیل سے ساہیوال جیل منتقل کیا گیا جس پر متعلقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وکیل قمر نوید آفریدی کے مطابق ان کے موکل شکیل آفریدی سے جیل میں برا سلوک ہوتا تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept