زرداری نے عمران خان کے مستقبل کی پیشگوئی کر دی

عمران خان 2020ء میں وزیراعظم نہیں‘سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دیدی جائیگی

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے مستقبل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں اسلام آباد کا سیاسی موسم اور منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2020ء میں وزیراعظم نہیں ہوں گے بلکہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں پر مشتمل قومی حکومت تشکیل دے دی جائے گی جس میں ملک کی تمام چھوٹی بڑی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے منتخب اراکین اسمبلی شام ہوں گے۔

آصف علی زردار ی نے یہ بیان آصف زرداری کے جیل میں ہونے والے طبی معائنے کے دوران دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جیل میں آصف زرداری کو وہی کمرہ دیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو رکھا گیا تھا لیکن اس کمرے سے ائیرکنڈیشنر اتار لیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept