تحریک آزادی کشمیر‘ صحافی جاوید چودھری نے افغان جہاد کی اہمیت بتا دیا

افغانستان میں امن کے بعد تمام مجاہدین مقبوضہ کشمیر اور بھارت کا رخ کر لیں گے اور یہ انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے

تحریک آزادی کشمیر‘ صحافی جاوید چودھری نے افغان جہاد کی اہمیت بتا دیا‘ جاوید چودھری کا کہنا ہے کہ نریندر امودی تین سال سے اپنے اتحادیوں کو یہ تاثر دے رہا ہے افغانستان میں امن کے بعد تمام مجاہدین مقبوضہ کشمیر اور بھارت کا رخ کر لیں گے اور یہ انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے‘وہ یہ بات بار بار صدر ٹرمپ کے کانوں میں ڈال رہا ہے‘ مودی نے عمران خان کے 20 جولائی کے امریکا کے دورہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا اور آرٹیکل 370 ختم کر دیا‘ امریکا کی طرف سے جب اعتراض اٹھایا گیا توحکومت نے دہلی میں موجود امریکی سفیرکینتھ جسٹر کو یہ بتایا ”آپ لوگ افغانستان سے نکل رہے ہیں‘ آپ کے جانے کے بعد وہ لوگ جنہوں نے آپ کی ناک میں دم کر دیا تھا وہ ہماری طرف آ جائیں گے‘ ہم آپ کے جانے سے پہلے اپنی سرحدیں محفوظ بنانا چاہتے ہیں“۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept