معمولی بات پر جھگڑا،دو بھائی قتل

گاڑی پر لگے اسٹکرز اتارنے سے منع کرنے پر ہمسایوں نے چھریوں کے وار کرکے 2 سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں بٹ چوک کے رہائشی ریاض مسیح نےمیڈیا کو بتایا کہ اس کے بیٹوں جاوید اور سلمان نے ہمسایوں کے لڑکے کو گاڑی سے اسٹکرز اتارنے سے منع کیا تو بات جھگڑے میں بدل گئی۔ہمسایوں کے بیٹے امجد اور نوید نے پہلے میرے بیٹوں کو خوب مارا اور گھر کا سامان توڑ پھوڑ کر باہر پھینک دیا۔ امجد اور نوید کے والد عبدالمجید نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی حامی بھری  لیکن پھر اس نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ دھاوا بولا اور میرے دونوں بیٹوں پر چھریوں کے وار کردیے۔

ایس ایچ او ستوکتلہ پولیس شہزاد رضا نے بتایا کہ انہیں ایمرجنسی نمبر 15 پر کال موصول ہوئی کہ ایک ذہنی مریض شخص لوگوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کررہا ہے جس پر ڈولفن فورس کے جوان فوری موقع پر پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے وہاں موجود دونوں زخمیوں جاوید اورسلمان کو اسپتال منتقل کیا ، جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگیا جبکہ سلمان 24 گھنٹے زندگی موت کی کشمکش کے بعد ابدی نیند سوگیا۔

پولیس نے مفرور ملزموں کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزموں میں امجد، اس کا بھائی نوید اور ان کا والد عبدالمجید شامل ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept