پاک بھارت کشیدگی،24 گھنٹے اہم‘ اوریا مقبول جان کا تشویشناک انکشاف

بھارت اگلے 24 گھنٹوں کے دوران حملہ کر سکتا ہے، لائن آف کنٹرول اور پنجاب میں ورکنگ باونڈری پر جنگ ہوگی

پاک بھارت جنگ کے حوالہ سے سینئر صحافی اوریا مقبول جان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اوریا مقبول جان نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بھارت حملہ کر سکتا ہے۔

اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ بھارت اگلے 24 گھنٹوں کے دوران حملہ کر سکتا ہے، لائن آف کنٹرول اور پنجاب میں ورکنگ باونڈری پر جنگ ہوگی، اب جو ہوگا اس کی وجہ سے اور جوہری جنگ کے خدشے کے باعث ہی دنیا الرٹ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی، کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی جانب سے تشویشناک انکشاف کیا گیا ہے۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام اب تمام رکاوٹیں توڑ کر، کرفیو کے احکامات پاؤں تلے روند کر باہر نکلنے والے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں کشمیر میں جو کچھ ہو گا بھارت اس سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر میجر اسٹرائیک کرے گا۔ اوریا مقبول جان کے مطابق بھارت اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان پر بڑا حملہ کر سکتا ہے۔

بھارت کی جانب سے حملہ لائن آف کنٹرول کا پنجاب میں سیالکوٹ کے محاذ پر ورکنگ باونڈری پر کیا جا سکتا ہے۔ اس حملے کے بعد معاملات مزید بگڑ جائیں گے۔ پھر تب ہی عالمی برادری کو ہوش آئے گا اور وہ اس صورتحال کا نوٹس لے گی۔ عالمی برادری پاکستان اور بھارت کی روایتی جھڑپوں کا نوٹس نہیں لے گی، بلکہ اب بات جوہری جنگ تک پہنچ جائے گی، اور یہی وجہ ہوگی جو عالمی برادری کو نوٹس لینے پر مجبور کرے گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept