فریال تالپور کے حق میں اچھی خبر، جلد کراچی روانہ

پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پیش کردہ قرار داد منظور کر لی گئی

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سزا یافتہ اور سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کے حق میں اچھی خبر آ گئی ہے کہ وہ جلد کراچی روانہ ہو جائیں گی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پیش کردہ قرار داد منظور کر لی گئی جس کے بعد سپیکر سراج درانی نے اجلاس پیر 25 اگست تک ملتوی کر دیا۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کی رکن سیدہ ماروی راشدی نے فریال تالپور کی اگلے اجلاس میں شرکت کیلئے قرارداد پیش کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپیکر نے16 جولائی کو پروڈکشن آرڈر جاری کیا اس کے باوجود فریال تالپور کواسمبلی نہیں لایا جا رہا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے دیگر اراکین نے قرارداد کے حق میں رائے دی جس پر اسے منظور کر لیا گیا۔ بعد ازاں سپیکر سراج درانی نے اجلاس پیر 25 اگست کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور ان دنوں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جیل بھگت رہے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept