سکھ برادری نے مودی کو الٹی میٹم دے دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بڑی ریلی نکالی گئی

سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ کشمیریوں کے ساتھ ہیں کیونکہ گولڈن ٹیمپل سے سکھوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کی ہدایت مل گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں 19 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف آج بھی پاکستان سمیت دنیا بھر کے کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف اور نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں اقلیتی برادریوں اور نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں بچوں، بوڑھوں اور مرد وخواتین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود تھے جنہوں نے یک زبان ہوکر کشمیریوں پر مودی سرکاری کے ظلم وبربریت کی شدید مذمت کی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept