کشمیریوں سے عہد وفا کا دن

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جنگ ستمبرمیں دشمن نے ہمیں للکارا اورمنہ کی کھائی۔

شہبازشریف نے یوم دفاع پاکستان پرپیغام میں کہا کہ جنگ ستمبرہمارے شہیدوں، غازیوں اورشہریوں کی لازوال شجاعت وبہادری کی داستان ہے، شہداء کو قوم کا عقیدت بھرا سلام پیش ہے، عہد کرتے ہیں ان کی روشن روایت پر چلیں گے۔ آج کے دن پاکستانیوں نے ثابت کیا کہ کوئی ان کی آزادی نہیں چھین سکتا، عظیم پاکستانیوں نے دشمن پرثابت کردیا کہ ہمیں آزادی اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے۔ جنگ ستمبرمیں دشمن نے ہمیں للکارا اورمنہ کی کھائی اوردشمن نے کشمیر پر غاصبانہ قبضے سے آج پھرللکارا ہے۔آج بہادر کشمیریوں سے عہد وفا کا دن ہے، اپنا لہو بہا کرکشمیر کی آزادی کا پہرہ دیں گے۔  اللہ تعالی کے فضل وکرم اور مدد سے جنگ ستمبر کے جذبے سے دشمن کے دانت پھر توڑیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج بھی ہمیں جنگ ستمبر کا سبق ذہن میں رکھ کر نئے چیلنجوں کی تیاری کرنا ہوگی، پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے بھٹوسے نوازشریف تک سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کو معاشی قوت بننا ہوگا، یہ ہمارے قومی مفاد اور سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept