پاکستانی صنعت کا پہیہ مکمل جام، کھوج کی تحقیقاتی رپورٹ

پاکستان میں تمام چھوٹی بڑی صنعتیں بند کر دی گئی ہیں جس کا نتیجہ میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں

پاکستانی صنعت کا پہیہ مکمل طور پر جام ہوگیا ہے، عمران خان حکومت کے ایک سال کے اقتدار کے دوران پاکستان میں تمام چھوٹی بڑی صنعتیں بند کر دی گئی ہیں جس کا نتیجہ میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

کھوج تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک برس کے دوران ناصرف غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رُخ کرنا ترک کر دیا ہے بلکہ مقامی سرمایہ کاروں نے بھی گیس، بجلی اور ٹیکسز کی بھرمار کی وجہ سے اپنی صنعتوں کو تالے لگا دیئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی صنعت کا پہیہ جام ہونے کی وجہ سے حکومتی نا اہلی عوام کے سامنے آگئی ہے جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept