بھارت کی ایک اور بھونڈی حرکت بے نقاب

سرکریک ریجن میں ہم نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں تلاش کی ہیں، پاکستان ان کشتیوں کے ذریعہ دہشت گردی کرنا چاہتا تھا

بھارت کی ایک اور بھونڈی حرکت بے نقاب، بھارت نے سرکریک میں ممکنہ پاکستانی حملے کا ایک اور جھوٹ گھڑ لیا، بھارتی جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیوں سے خودساختہ کہانی بنا ڈالی۔

جھوٹے بھارت کی نئی مکاری، ایک اور بھارتی بھونڈی حرکت بے نقاب، پاکستان سرکریک ریجن سے حملہ کرنا چاہتا ہے بھارتی سدرن کمان کے جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں ڈھونڈ کر جھوٹ کا پل باندھ لیا۔ بھارتی سدرن کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے جھوٹی کہانی کے تانے بانے جوڑتے ہوئے دعوی کیا کہ سرکریک ریجن میں ہم نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں تلاش کی ہیں، پاکستان ان کشتیوں کے ذریعہ دہشت گردی کرنا چاہتا تھا، ہم سکیورٹی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept