یوم عاشور:ماتمی جلوس اختتام پزیر،موبائل سروس بحال

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اوراُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یادمیں ملک بھرمیں یوم عاشورکے ماتمی جلوس نکالے گئے

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اوراُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یادمیں ملک بھرمیں یوم عاشورکے ماتمی جلوس نکالے گئے۔نواسہ رسول ﷺ اوران کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں 10 محرم کو اسلام کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق اورباطل کے درمیان واضح حد قائم کردی۔ آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں رہنے والے مسلمانوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اوران کے ساتھیوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے گئے اورعزاداری کی گئی۔ کراچی میں عاشورہ کا مرکزیجلوس نشترپارک سے برآمد ہوکرروایتی راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیرہوا جبکہ حیدرآباد میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا۔

‎لاہورمیں محرم کا مرکزی جلوس نثارحویلی سے برآمد ہوا جوکربلا گامے شاہ پہنچ کرختم ہوا۔ راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین،امام بارگاہ کرنل مقبول اورٹائروں والے امام بارگاہ سے برآمد ہوئے جبکہ کوئٹہ میں عاشورہ کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مومن آباد امام بارگاہ پراختتام پذیرہوگیا۔ پشاورمیں یوم عاشورکے جلوس برآمد ہوئے جن کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشورکے جلوس نکالے گئے جن میں عزاداری اورنوحہ خوانی کی گئی۔

جلوسوں کے اختتام کے بعد شام غریباں اور مجالس منعقد کی گئیں جس میں نواسہ رسول ﷺ کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ موبائل فون سروس معطل یوم عاشور پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت مختلف شہروں میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر فون سروس بند کی گئی۔ کراچی میں مرکزی جلوس کے راستے پر موبائل فون سروس بند رہی۔ عاشورہ کے موقع پر کوئٹہ شہر میں بھی موبائل فون سروس معطل رہی، اس کے علاوہ پشاور، استور، ڈیرہ اسماعیل خان اورکوہاٹ میں بھی موبائل فون سروس بند رہی۔ جلوسوں کے اختتام کے بعد ملک بھرمیں موبائل فون سروس بحال ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept