نواز شریف کے مقدر کا فیصلہ18 ستمبر؟ عوامی دلچسپی میں اضافہ

گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران کئی بنیادی معاملات میں تبدیلی و پیشرفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی اس سماعت میں بہت زیادہ ہوگئی ہے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے مقدر کا فیصلہ 18 ستمبر 2019ء کے دن ہوگا یہ خبر منظر عام پرآنے کے بعد عوامی دلچسپی میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

واضح ہو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن میں جائیداد کے الزام میں فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت 18 ستمبر کو ایک لمبے عرصے کے بعد کرنے جارہا ہے اس سلسلے میں گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران کئی بنیادی معاملات میں تبدیلی و پیشرفت ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی اس سماعت میں بہت زیادہ ہوگئی ہے، میاں نواز شریف کے وکیل میاں حارث نے فاسٹ ٹریک سماعت ترک کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت جون کے آخر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کرنے کی استعدا ء کی تھی، سابق وزیر اعظم کو 4 دسمبر کو احتساب عدالت نے سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں، اس عرصے میں صرف 6 ہفتوں کے لئے انہیں عارضی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تا کہ وہ اپنا علاج کراسکیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept